ضلع کے ترقیاتی فنڈ سے تحصیل حویلیاں کا حصہ جلد مل جائے گا ،ضلع ناظم علی خان جدون کو حویلیاں کے مسائل سے اگاہ کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار نائب تحصیل ناظم حویلیاں عامرشہزاد خان نے اپنے آفس میں مختلف علاقوں کے عمائدین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مفاد پرست ٹولے کی وجہ سے تین سال ضائع ہوئے جس کا نقصان عوام کو ہوا ۔عامرشہزاد خان نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں عوام کے حقیقی ترجمان آ چکے ہیں اب عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی نظر آئے گی ،انہوں نے کہا کہ بہت جلد ضلع ناظم علی خان جدون سے حویلیاں کے مسائل کے لئے ملاقات کروں گا اور ان سے تحصیل حویلیاں کے لئے خصوصی پیکج پر بات کروں گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)