نیب کے خلاف مسلم لیگ کو تحریک انصاف کی بھی حمایت مل گئی، اندرون خانہ کیا ہو رہا ہے؟
Posted by Havelian.Net | Page Views: 38302نیب کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، مسلم لیگ کو تحریک انصاف کی بھی حمایت مل گئی، اندرون خانہ کیا ہو رہا ہے؟ رؤف کلاسرا کے سنسنی خیز انکشافات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے پر کاٹنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 2018ء لا رہی ہے اس ایکٹ کی منظوری کے بعد نیب غیر موثر ہو جائے گا۔ سینئر صحافی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل لاء سیکرٹری نے اس قومی احتساب ترمیمی ایکٹ 2018ء کی حمایتکی ہے، رؤف کلاسرا نے کہا کہ ایڈیشنل لاء سیکرٹری کا بھی یہی خیال ہے کہ نیب کے پر کاٹ دیے جائیں۔ صوبے میں نیب کو کارروائی کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے، تمام چیزیں ہم خود دیکھ لیں گے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف قومی احتساب ایکٹ 2018ء میں ترمیم لانے کے کرائم میں شامل ہے، تحریک انصاف والے اس کی پوری حمایت کر رہے ہیں۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد