متحدہ مجلس عمل مستقبل کی بڑی سیاسی قوت بن کر حکومت بنائے گی،ہزارہ کے تمام حلقوں میں اُمیدوار کھڑے کریں گے ،مولانا فضل الرحمن جلد حویلیاں میں عوامی جلسہ کر کے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں امیدورا قومی اسمبلی حلقہ این اے 15سردار ابرار احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں ایم ایم اے ملک کے سب سے بڑے اتحاد کی صورت میں سامنے آئے گی جو صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی ،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جو قوتیں دینی جماعتوں کو کمزور کر کے سیاسی فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں ان کو ناکامی ہو گی ملک کی بڑی سیاسی مذہبی قیادت متحدہ مجلسِ عمل کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے ایم ایم اے اپنے اُمیدوار کھڑے کر ے گی ،اس موقع پر اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 15سردار ابرار خان نے کہا کہ ہزارہ میں متحدہ مجلسِ عمل ایک بڑی سیاسی قوت ہے جس کا ثبوت آنے والے انتخابات میں مل جائے گا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی تمام قیادت کو دورہِ ہزارہ کی دعوت دی ہے بہت جلد حویلیاں کے مقام پر بہت بڑا عوامی جلسہ ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمن سمیت دیگرقائدین خطاب کریں گے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)