کنٹونمنٹ کے پراپرٹی ٹیکس میں ہر ممکن کمی لانے کے لئے اپنی سفارشات پیش کریں گے ، لیاقت خان جدون
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 24142کنٹونمنٹ کے پراپرٹی ٹیکس میں ہر ممکن کمی لانے کے لئے اپنی سفارشات پیش کریں گے،عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام پر خرچ کریں گے ،ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ حویلیاں لیاقت خان جدون نے ٹیکس کمیٹی کے مشاورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کینٹ ایریا کے کاروباری اور رہائشی طبقہ کو ٹیکس کی مد میں ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے عوامی مشاورت سے سفارشات اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور جو اختیارات کینٹ کے عوام کے نمائدے کے طور پر حاصل ہیں ان سے عوام کو ریلیف دیں گے ،لیاقت خان جدون نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے لگائے جاتے ہیں اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں انہوں نے کہا کہ کنڑونمنٹ ایریا میں پہلے سے ٹیکس وصول کئے جا رہے ہیں انتخابات کے نتیجہ میں جن لوگوں کو عوام نے منتخب کر کے بھیجا ہے وہ عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد