مسلم لیگ ن کی قیادت کو مقدمات بنا کر سیاست سے دور کرنے والوں کو مایوسی ہو گی ،پاکستان کی عوام میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ،2018کے انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جو قوتیں سیاست کے میدان میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں وہ عدالتوں میں بے بنیاد مقدمات درج کروا کر مسلم لیگی قیادت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسل مسلم لیگ ن متحد ہے اور آنے والے انتخابات میں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں کامیابی حاصل کر کے حکومت سازی کرے گی اور پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم خاک میں ملاکرپاکستان کی ترقی کا سفر شروع کرے گی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ جتنے قومی ترقی کے منصوبے موجودہ دور میں بنے گذشتہ 70سالوں میں نہیں بنے انہوں نے کہا ایکسپریس وے ،سی پیک ،اور توانائی کے منصوبے پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لئے تحفے ہیں ،حویلیاں میں 32کروڑ کی لاگت سے بننے والے حویلیاں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کے مسلے کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے گا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)