جمعیت علماء اسلام کے 13مئی مینارِ پاکستان جلسہ میں ضلع ایبٹ آباد سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے ، سردار ابرار احمد خان
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 25184جمعیت علماء اسلام کے 13مئی مینارِپاکستان جلسہ میں ضلع ایبٹ آباد سے ہزاروں کارکن شرکت کریں گے،13مئی کا جلسہ پاکستانی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا،آئندہ انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار اُمیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 15سردار ابرار احمد خان نے اسلام آبادمیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور صدر متحدہ مجلسِ عمل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت ہے جو پاکستان میں نفاذِ اسلام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے سردار ابرار نے کہا کہ جمعیت کی طرف سے 13مئی کو مینارِ پاکستان جلسہ عام کارکنوں کے جذبات کی ترجمانی ہے اور پاکستان بھر سے لاکھوں کارکن اپنے قائد کے حکم پر مینار پاکستان آئیں گیاس موقع پر قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن نے سردارابرار کی قیادت میں آنے والے وفد کو ہدایت کی کہ ہزارہ سے تمام کارکنوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جائے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ13مئی مینارِپاکستان کا جلسہ پاکستان میں سیکولر اور اسلام پسند قوتوں کا فرق واضح کرے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مغربی ذہنیت کو مسترد کرتی ہے اور آنے والے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے جھنڈے تلے جمع ہو کر اسلام پسند قوتوں کو کاکامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں ہر حلقے سے قومی و صوبائی امُیدواروں کو کھڑا کر یں گے اور سیکولر جماعتوں کا راستہ روکیں گے۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد