عوام کو جذباتی نعروں اور کھوکھلے وعدوں سے بہلانے کا دور گزرچکا ہے ،عوام جھوٹ اور مفادپرستی کو سیاست کو مسترد کرکے نئے دور کا آغاز کریں ،پاکستان کو ایماندار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ 15سردار محمد اقبال خان نے دیوال گاؤں میں سردار محمد خان کی رہائش گا پر کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان مفاد پرست اور کرپٹ سیاست دانوں نے پہنچایا ہے جو عوام کا نام استعمال کر کے اپنا مستقبل روشن کرتے رہے ہیں سردار اقبال نے کہا کہ حلقہ این اے 15کی پسماندگی اور محرومی دیکھ کر دکھ ہوتا ہے عوام نے جن لوگوں کو دس دس سال اقتدار پر بٹھایا انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ میں نے ملکی سیاست کی ہے لیکن ضلع ایبٹ آباد سے زیادہ پسماندہ علاقہ نہیں دیکھا جس کے ایم این اے ملک کے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰاور ڈپٹی سپیکر رہے ہوں ،سردار محمد اقبال نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں سے ملک اربوں ڈالر کے قرض میں ڈوبا ہے لیکن کوئی لیڈر ان مسائل کو حل کرتا نظر نہیں آیا جو جماعت حکومت میں آتی ہے صرف اپنے حواریوں کو نوازتی ہے اور ملک کا بیڑہ غرق کرتی ہے انہوں نے کہا میں سیاست میں آنے کا مقصد اپنے لوگوں کی خدمت اور علاقہ کی ترقی ہے اور یہی منشور لیکر اپنی انتخابی مہم شروع کروں گا کارنر میٹنگ سے سردار شیرمحمد خان ،سابق کونسلر سردار زرداد اور دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا اس موقع پر یونین کونسل دیوال منال کی اہم شخصیات نے سردار محمد اقبال خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)