حویلیاں، عمران خان کا11نقاتی پروگرام نئے پاکستان کی ترقی کا ضامن ہو گا،29اپریل کے کامیاب جلسہ نے مخالفین کے پروپیگنڈہ کو ناکام بنا دیا ہے ،2018کے انتخابات میں قوم عمران خان کے ہر اُمیدوارکو کامیاب کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل حویلیاں کے صدر اور ممبر تحصیل کونسل فریدون خان جدون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 11نقاتی انقلابی پروگرام دے کر قومی سوچ کی عکاسی کی ہے پاکستانی قوم کرپشن زدہ سیاست کو مسترد کرتی ہے اور جن لوگوں نے پاکستان کو لوٹا ہے قوم ان کو آئندہ الیکشن میں عبرتناک شکست دیں گے فریدون خان نے کہا کہ لاہورکے جلسہ نے تحریک انصاف مخالف قوتوں کو پیغام دے دیا ہے کہ اب پاکستان میں کرپشن کی نہیں ب بلکہ انصاف اور میرٹ کی حکمرانی ہو گی ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)