اہلسنت والجماعت مذہبی جماعتوں کے گرینڈ اتحاد کے ساتھ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ،اسلامی قانون سازی کے لئے قانون ساز اداروں میں موجودگی ضروری ہے ،عوام مغربی طرز سیاست اور سرمایہ داروں کی مفاداتی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں ،مذہبی جماعتیں عوام کو خلافتِ راشدہ کا سیاسی نظام دیں گے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ایبٹ آباد کے رہنما اور اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16حاجی ایاز خان جدون نے حویلیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست اسلام کا اہم جزو ہے لیکن مغربی طرزِ سیاست نے اس سیاست کو گالی بنا دیا ہے جس سے عوام کو بہتر نمائدے منتخب کرنے کا موقع نہیں ملتا ایاز خان نے کہا کہ اہلسنت والجماعت پاکستان کی سیاست میں ایک حقیقت ہے اور ہم نے عوام کی ہر موقع پر عوامی حقوق کی آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں اہلسنت والجماعت کی بہت بڑی قوت ہے اور اس قوت کو آئندہ انتخابات میں ثابت کریں گے ایاز خان نے کہا کہ الیکشن 2018کے لئے ملک کی بڑی سیاسی مذہبی جماعتوں کا اتحاد بن رہا ہے جس کے تحت اہلسنت والجماعت ہر حلقے سے اُمیدوار کھڑے کرے گی انہوں نے بتایا کہ 9مئی کو حویلیاں کے ریلوے گراؤنڈ میں سالانہ استحکامِ پاکستان اور دفاعِ صحابہ کانفرنس میں اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ کریں گے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)