شوکت تنولی مسلم لیگ ن کا مہرہ ہے، نظریاتی کارکن صرف پارٹی امیدوار کا ساتھ دیں گے۔ الیکشن 2018 میں پارٹی امیدوار کوحویلیاں کینٹ سے بھاری اکشریت سے کامیاب کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما باسط خان جدون نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت تنولی نے 2015 میں پارٹی کو پیٹھ میں چھرا گھونپا ۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر نائب ناظم بننے والے شوکت تنولی ایک دفعہ پھر پارٹی کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں، عمران خان نے ان کو پارٹی سے نکال دیا ہے لحاظہ اب وہ زبردستی پارٹی کے وارث نہ بنیں۔شوکت تنولی مسلم لیگ ن کا مہرہ ہے اور ضلع ایبٹ آباد کے کارکنان شوکت تنولی اینڈ کمپنی کو بخوبی جانتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمع کے اجلاس میں مسلم لیگ کے کارکنان کو بٹھا کر تحریکِ انصاف کے مشن کی باتیں کرنا پارٹی کے خلاف سازش ہے۔ باسط خان نے کہا کہ نظریاتی کارکنان کسی گروپ کا حصہ نہیں ہیں اور الیکشن 2018 میں اسی امیدوار کو ووٹ دیں گے جسے پارٹی ٹکٹ دے گی۔ پارٹی امیدوار کے لئے ہر قربانی دیں گے اور حویلیاں کینٹ سے بھر پور اکثریت سے کامیا ب بھی کروائیں گے۔ 

 

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)