عمران خان کے سا تھ کرپشن کے خاتمے کی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دوں گا ، سردار ادریس
Posted by Altaf Hussain Shah | Page Views: 40092حلقوں کی تبدیلیوں کے باوجود خد مت کی سیا ست سے کنارہ کشی نہیں کروں گا ۔عزت و ذلت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ جنہوں نے میرے خلاف کسی بھی قسم کا منفی پروپیگنڈا کیا ہے اس کا جواب میں نے اپنی مثبت سیاست سے دیا ہے۔عمران خان کے سا تھ کرپشن کے خاتمے کی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دوں گا،صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنی سیٹ تحریک انصاف کی جھولی میں ڈالوں گا۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس ، امیدوار قومی اسمبلی سردار گوہر زمان ،سردار سلیم اختر سابق ناظم یوسی ناڑہ، ممبران ضلع کونسل سردار فیاض، سردار سفیر،سردار ایاز ،سردار سعید انور ،سردار ناہید اور دیگر نے یوسی دیوال میں الیکشن مشاورتی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ایم پی اے سردار ادریس نے مزید کہا کہ الیکشن کامیابی کے لیے عوام کی خدمت کر نا پڑتی ہے ناکہ حلقوں میں اپنی مرضی کی تبدیلی سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سازشی ٹو لہ نے عمران خان کو میرے خلاف بھڑکا یا لیکن میں نے پارٹی سے کسی قسم کی غداری نہیں کی۔ میں نے اپنے حلقے میں پہلے بھی کروڑوں کے ترقیاتی کام کرائے اور آئندہ بھی کامیای ہو کر اس خدمت کے عمل کو جاری رکھوں گا۔ امیدوار قو می اسمبلی سردار گو ہر زمان ،سابق ناظم ناڑہ و امیدوار صو بائی اسمبلی سردار سلیم اختر نے اپنے خطا ب میں کہا کہ یوسی دیوال ،تاجوال ،لنگڑیال کی غیور عوام نے ہمیشہ ترقی پسند لو گوں کو عزت اور ووٹ دی اور آئندہ بھی اس کو برقرار رکھیں گے انہوں نے سردار محمد ادریس کی مکمل حما یت و سپور ٹ کا اعلان کیا ۔اس مو قع پر ممبران ضلع کو نسل سردار فیاض، سردار سفیر،سردار ایاز ،سردار سعید انور، ممبران تحصیل کو نسل ، اہلیان تاجوال ، کنگڑ ہو تر ،کیری،تاجوال ،لنگڑیال ،دیوال نے سردار محمد ادریس کو اپنی ہر طرح کی سپورٹ و تعاون کا یقین دلایا۔
عمران خان کے سا تھ کرپشن کے خاتمے کی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دوں گا ، سردار ادریس
عمران خان کے سا تھ کرپشن کے خاتمے کی مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دوں گا ، سردار ادریس
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد