میرا اولین مقصد نوجوان نسل کو آگے لانا ہے تاکہ یہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں۔ انجنیئر محمد نبیل عباسی
Posted by Zulqarnain Haider Shah | Page Views: 35119حویلیاں: نوجوان کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیاست میں آنے کا مقصد نوجوان نسل کی محرومیوں کا ازالہ کر کے ان کے ذریعے حلقے میں ترقی کا عمل شروع کر نا ہے۔ملک میں نوجوان جتنا مضبوط ہو گا ملک اتنی زیادہ ترقی کر ے گا۔نوجوان نسل کو مو جودہ حالات میں ایک مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ان کی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر کے ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ نوجوانوں کا محمد نبیل عباسی کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم۔ان خیالات کا اظہارنیشنل ایوار ڈ یافتہ نعت خواں انجنیئرمحمد نبیل عباسی امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 38 نے اپنی رہا ئش گاہ پر منعقد یوتھ کنونشن سے خطاب میں کیا۔یوتھ کنونشن میں حلقہ بھر سے نوجوانوں کی ایک کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ محمد نبیل عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ان چند خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جس کی کل آبادی کا 60 فیصد نوجوان ہیں لیکن افسوس کے ساتھ ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مناسب موقع نہیں مل پا رہا جس کی وجہ پاکستان میں ترقی کی رفتار میں کو ئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا جب تک نوجوان کی صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا جائے گا پاکستان کبھی ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اولین مقصد نوجوان نسل کو آگے لانا ہے تاکہ یہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں۔ اس موقع پر نوجوانوں نے محمد نبیل عباسی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے اپنی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم دن رات ایک کر کے ان کی انتخابی مہم کو کامیاب بنا ئیں گے۔تقریب کے اختتام پر محمد نبیل عباسی نے نوجوانوں کا بھرپور شرکت پرشکریہ ادا کیا۔
Nabeel Abbasi PK 38
Nabeel Abbasi PK 38
Nabeel Abbasi PK 38
Nabeel Abbasi PK 38
Nabeel Abbasi PK 38
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد