مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے والی خلائی مخلوق کا نواز شریف کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، مرتضیٰ جاوید عباسی
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 43260مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے والی خلائی مخلوق کا نواز شریف کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے،قوم انصاف کے ترازو کو ایک طرف جھکا ہوا دیکھ رہی ہے،نواز شریف کو ملکی ترقی کے منصوبوں کی سزا دی جا رہی ہے،ایبٹ آباد یونیورسٹی ،ہزارہ موٹر وے ،سی پیک اور حویلیاں گرڈ سٹیشن ہزارہ کی ترقی کے بڑے منصوبے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ،سابق صوبائی وزیرمحمد ایوب افریدی ،مسلم لیگی رہنمانصیر احمد عباسی ،ناظم شاہنواز خان ،اور چودہری ظہورِِِِِ ،ظہیر احمد عباسی ،ڈاکٹر داؤد خان جدون ،سلیم خان جدون ن،مشتاق سکندر خان کیالوی نے سلطان پور کینٹ میں گلیوں کی تعمیرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت علی اصغر خان جدون نے کی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں چین کے اشتراک سے 42ارب ڈالر کا عظیم منصوبہ بنایا جو کہ پاکستان کی ترقی کا سنگِ میل ثابت ہو۲ گا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر محض سیاسی مفادات کے لئے اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا انصاف دنیا دیکھ رہی ہے جہاں صرف عوام کے منٹخب وزیر اعظم کو عوام کی نظروں میں گرایا جا ہے جبکہ جن لوگوں نے کھلا عام آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان اقدامات سے مسلم لیگ ن اورنواز شریف کو عوام کے دلوں سے نکال لیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ حلقہ این اے 18کے تمام علاقوں میں گیس بجلی اور رابطہ سڑکوں کے منصوبے عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا الیکشن کمشن کی طرف سر ضلع ایبٹ آباد کے حلقوں میں غیر ضروری ردوبدل کا مقصد مسلم لیگ ن کی اکثریت کو کم کرنے کی سازش ہے جس کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی تمام نشستوں سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد