حویلیاں سے جمعیت علماء اسلام (ف) کی ریلی آج سردار ابرارخان اور مفتی ذین العابدین کی قیادت میں لاہور روانہ ہو گی ،متحدہ مجلسِ عمل کے زیر اہتمام آج لاہور میں عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد ہو گا ۔دینی جماعتوں کے سیاسی اتحاد متحدہ مجلسِ عمل کے زیر اہتمام پہلا عوامی قوت کا مظاہرہ آج لاہور میں ہو گا جس میں جمیعت علماء اسلام ،جماعتِ اسلامی ،سمیت دیگر جماعتیوں کے قائدین اور کارکن شرکت کریں گے ،تحصیل حویلیاں سے جمیعت علماء اسلام کے کارکنوں کی بڑی ریلی آج صبح آٹھ بجے سلطان پور حجرہ شاہزمان سے لاہور روانہ ہو گی جس کی قیادت اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 15سردار ابرار احمد خان اور جمیعت علماء اسلام ضلع ایبٹ آباد کے سیکریٹری جنرل مفتی ذین العابدین کریں گے

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)