حویلیاں( ) 54لاکھ روپے کے کام اپنی مدد آپ کے تحت کرائے ہیں ووٹ مانگنے والے جسوال گاؤں میں سوچ کر آئیں،گذشتہ دس سال سے جسوال گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ،سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے چھہ سال قبل روڈ کے لئے فنڈ دینے کا اعلان کیا لیکن کوئی عمل نہیں ہوا ۔آنے والے الیکشن میں علاقے کی محرومیوں کا حساب لیں گے ،ان خیالات کا اظہار علاقہ جسوال کے عمائدین عارف خان ،دلاور خان ،شیردل خان ،فراز خان،اسحاق خان ،جمیل خان اور فریدون خان نے ویلج کونسل ڈھیری کہیال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے علاقہ جسوال کے لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ہر ایم این اے اور ایم پی اے نے علاقہ جسوال کے لوگوں کو لالی پاپ دے کر ووٹ لئے لیکن عوام کے لئے کچھ نہیں کیا عوامی نمائندوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ دس سال میں اپنے علاقے میں 54لاکھ روپے کے کام عوامی چندوں اور اپنی مددآپ کے تحت کرائے جس میں 12لاکھ کا جسوال روڈ ،20لاکھ کا واٹر سپلائی منصوبہ،اور 22لاکھ سے جسوال تا دھمتوڑ روڈ کی تعمیر شامل ہے کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے چھ سال پہلے جسوال روڈ کے لیے بیس لاکھ کا اعلان کیا لیکن اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا علاقہ عمائدین نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ووٹ مانگنے والے اُمیدوار سوچ کرہمارے پاس آئیں کہ انہوں نے جسوال کے عوام کے لئے کیا کیا انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں اپنی محرومیوں اور زیادتیوں کاحساب لیں گے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)