حویلیاں خورشید اعظم خان اور سکندر اعظم خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت میاں نواز شریف کی سیا سی سوچ کی فتح ہے ،خورشید اعظم خان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات میں بہتر کردار ادا کرے گیاان خیالات کا اطہار مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے نائب صدر خالد پرویز اعوان،نصیر احمد عباسی ،ناصر سواتی اور خالد نواز اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور صدر ایوانِ تجارت حویلیاں خورشید اعظم خان اور ان کے خاندان کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں ان کی دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت سے حویلیاں کے مسلم لیگی کارکنوں کو حوصلہ ملے گا اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کو مضبوط قیادت میسر آئے گی

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)