سجاد اکبر خان نے حویلیاں سرکل میں رابطہ عوام مہم کے 15روزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ،ماہِ رمضان میں افطار پارٹیوں اور کارنر میٹنگز میں الیکشن مہم چلائیں گے ،تحریک انصاف کے رہنما اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے38سجاد اکبر خان نے ماہِرمضان میں رابطہِ عوام مہم کے لئے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سجاد اکبرع خان 23مئی سے 30مئی تک سرکل حویلیاں کے علاقوںیونین کونسل حویلیاں،یونین کونسل جھنگڑہ ،یونین کونسل بانڈی عطائی خان اور سلطان پور کینٹ میں افطار پارٹیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گے سجاد اکبر نے بتایا کہ سرکل حویلیاں سے سینکڑوں تحریک انصاف کے کارکن جو عمران خان کے نظریے کے لئے کام کر رہے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں اور میری انتخابی مہم نیں شریک ہیں انہوں نے کہا کہ حویلیاں سرکل تحریک انصاف کے جنونیوں کا گڑھ ہے اور وہ جنوں عمران خان کے نظریاتی لوگوں کو سپورٹ کرے گا ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)