ملک شہزاد محمود اعوان پی کے38میں مسلم لیگ ن کے مضبوط اُمیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں ،کیپٹن صفدر ملک شہزاد کے لئے پارٹی قیادت کو منانے کے لئے لابنگ کرنے لگے ،پی کے38میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر ملک شہزاد محمود اعوان کی پارٹی خدمات کا صلہ مل سکتا ہے ،ضلع ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں اُمیدواروں کے انتخاب سخت مقابلہ جاری ہے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 38میں مسلم لیگ ن کے پاس ابھی تک کوئی اُمیدوار سامنے نہیں آ سکا مسلم لیگ ن کے بعض حلقوں نے اس بات کی نوید دی ہے کہ میاں نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے صدر کیپٹن صفدر ضلع ایبٹ آباد سے یوتھ ونگ کے متحرک صدر ملک شہزاد محمود اعوان کے لئے حلقہ پی کے 38کے ٹکٹ کے لئے لابنگ کر رہے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ حلقہ پی کے 38سے مسلم لیگ ن کے صوبائی امُیدوارملک شہزاد محمود اعوان ہی ہوں

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)