اُمیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی کے38انجینئر نبیل احمد عباسی نے کہاکہ عوام مخلص اور باکردار قیادت کا انتخاب کریں تا کہ بعد میں افسوس نہ کرنا پڑے ،جن لوگوں نے عوامی منڈیٹ کا احترام نہیں کیا عوام ان کو مسترد کر دیں ،عوام کی تقدیر ان کے اپنے ہاتھ میں ہے کہ وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو مسلط کرتے ہیں یا نئی قیادت کا انتخاب،ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ تناول کے مختلف یونین کونسلوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری سیاست عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے حلقہ پی کے 38پر حکمرانی کرنے والوں کو لوگ جانتے ہیں اگر انہوں نے علاقے کے مسائل حل نہیں کئے تو عوام کو چائیے کہ ان کو مسترد کر کے عوام دوست نمانئدوں کو موقع دیں نبیل عباسی نے کہا کہ اس وقت نوجوان طبقہ بیروزگاری اور عدم تحفظ کا شکار ہیں جب تک عوامی نمائدے لوکل سطع پر ان مسائل کا حل نہیں نکالیں گے علاقہ ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے کہ میں نے ایک لمبا عرصہ بیرون ملک حصول رزق کے لئے گزارا ہے اگر ہمارے عوامی نمائدے حکومتی سطع پر نوجوانوں کو اندرون اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فرائم کریں تو ہمارے بہت سے مسائل کم ہو سکتے ہیں نبیل عباسی نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ عوام کی دی ہوئی طاقت سے اقتدار میں آوں اور مسائل میں گھری عوام کو بنیادی انسانی ضروریات کی سہولیات ان کی دیلیز تک پہنچاوں اپنے دورے کے دوران علاقہ کی کثیر تعداد کی عوام نے نبیل عباسی کی مکمل سیاسی حمایت کا اعلان کیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)