ووٹ کا استعمال ایمان اور ضمیر کے ساتھ کا نعرہ لے کر حلقے کی عوام کے پاس جاؤں گا ،جب تک لوگ جنبوں ،برادریوں اور گرہوں کو ووٹ دیتے رہیں گئے تبدیلی نہیں آئے گی ،عوام ووٹ کا استعمال اپنے ضمیر اور نمائدے کے کردار کو نہیں دیکھیں گے نااہل قیادت مسلط رہے گی ان خیالات کا اظہار اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38محمدنبیل عباسی نے علاقہ تناول کے دورے کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہون نے کہا کہ تناول کی پسماندگی کے زمہ دار یہاں کے نمائدے ہیں جنہوں نے یہاں کی بیروزگاری اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا نہیں کیا نبیل عباسی نے کہا کہ میں عوام کو سیاسی شعور دینے لے لئے ووٹ کا استعمال ایمان اور ضمیر کے ساتھ کا نعرہ لے کر عوام کے پاس جا رہا ہوں اوراسی نعرے پر ووٹ بھی مانگوں گا اس موقع پر متعدد اہم شخصیات نے اُمیدوار صوبائی اسمبلی محمد نبیل عباسی کی حمائت کا اعلان کیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)