تحریک انصاف کے رہنما سجاد اکبر خان کا یونین کونسل بانڈی عطائی خان کا طوفانی دورہ
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 103865تحریک انصاف کے رہنما سجاد اکبر خان کا یونین کونسل بانڈی عطائی خان کا طوفانی دورہ ،بلدیاتی نمائدوں سے ملاقاتیں ،عوامی میٹنگ سے خطاب ،اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے38سجاد اکبرخان نے گذشتہ روز یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور مقامی بلدیاتی ممبران سے ملاقاتیں کیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بلدیاتی نظام اقتدار کو عوامی سطع تک لانے کا کامیاب تجربہ ہے اس موقع پر سجاد اکبر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے38کے عوام تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کے ساتھ ہیں اور آنے والے انتخابات میں مفاد پرستوں کی بجائے تحریک کے حقیقی اور مخلص اُمیدواروں کو کامیاب کریں گے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے گذشتہ ہندرہ سالوں سے حلقے کو یرغمال بنا رکھا ہے عوام ان سے حساب ضرور لیں گے کہ انہوں نے حلقے میں کون سا بڑا منصوبہ لایا سجاد اکبر نے کہا کہ اب وقت ہے کہ حلقے کہ لوگ اور نوجوان عمران خان کے انقلابی منشور کی تکمیل کے لئے روائتی لیڈروں کی بجائے نظریاتی لوگوں کو منتخب کریں تا کہ حلقہ میں بیروزگاری کا خاتمہ اور عوام کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد