این اے 15 میرا حلقہ ہے اپنے حلقے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑسکتا عوام کی محبت ہی میرا اثاثہ ہے ،گلیات کی عوام نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کو مکمل تعاون کا یقین دلا دیا ،الیکشن این اے 15 سے لڑنے کا مطالبہ ،گذشتہ روز ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نتھیا گلی ،پسالہ بڈھیار،ملاچھ تاکیری رائیکی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے پندرہ میں شامل ہونے والا 70فیصد علاقہ میرے سابقہ حلقے کا حصہ ہے جس کی عوام نے ہر الیکشن اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ہے انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں بلا تفریق عوامی منصوبے شروع کئے ہیں اور علاقہ کے لوگوں نے ہمیشہ میرا بھر پور ساتھ دیا ہے جس پر میں اپنے حلقے کے عوام کا مشکور بھی ہوں مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ عوام اطمنان رکھیں میں اپنے حلقے کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ وں گا اور پارٹی قیادت وہی فیصلہ کرے گی جو حلقہ کی عوام کے دل کی آواز ہو گی اس موقع پر عمائدین علاقہ ،منتخب نمائدوں اور عوام کی کثیر تعداد نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی مکمل سیاسی حمایت کا اعلان کیا

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)