مجھے کرسی یا اقتدار کا لالچ نہیں، میرا اثاثہ حلقہ کی عوام ہیں ، محمد نبیل عباسی
Posted by Havelian.Net | Page Views: 95831میرا اثاثہ میری طاقت میری پہچان میرے حلقے کی عوام ہے اقتدار یا کرسی کی لالچ نہیں بلکہ حلقے کی عوام کی محبت نے اس مقام تک لایا ہے ان خیالات کا ظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ حلقہ پی کے38انجنیئر محمد نبیل عباسی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے امیدوار کا انتخاب حلقے کی عوام نے کرنا ہوتا ہے اور اپنے کے علاقے کے مسائل کے خاتمے کے لیے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں جو اس سے پہلے 71سالوں سے محرومیوں کا شکار ہیں عوام آج بھی گندہ پانی پینے پر مجبور ہے تعلیم ،صحت جیسے دیگر مسائل عوام کو درپیش ہیں تبدیلی باتوں سے نہیں بلکہ خود کو تبدیل کرنے سے آتی ہے اور سب کو مل جل کر اس نظام کو بہتری کی طرف لانا ہے دنیا میں ترقی پذیر ممالک آگے دوڑ میں شامل ہوکر اپنے ملک اور قوم کے لیے اچھی سہولیات روزگاراور دیگر کاموں کے لیے مواقع فراہم کررہے ہیں اور ہم لوگ آگے کی بجائے پیچھے کی طرف کیوں جارہے ہیں پڑہے لکھے نمائندے اسمبلیوں میں جائیں قانون سازی کریں اور ہم لوگ ہی انتخاب کر کے اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں اور بعد میں اپنے مسائل کے حل کی خاطر انکے پیچھے بھاگتے ہیں لیکن اب ایسا نئی ہوگا فرسودہ نظام کا خاتمہ اور مورثی سیاست کو دفن کر کے ایک نئی سوچ کے ساتھ آگے نکلنا ہوگا جس میں حلقے کی عوام بزرگ،نوجوانوں ،ماؤں،بہنوں نے سب نے مل کرمیرے د ستو بازوبن کر میرا ساتھ دینا ہو گااور عوام کی خدمت کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد