عمران خان کی جنگ ذاتی مفاد کی سیاست کے خلاف تھی جس کو جاری رکھیں گے ، سجاد اکبر خان
Posted by Nisar Khaksar | Page Views: 36747حلقہ پی کے38تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا گڑھ ہے کارکن نظریاتی اُمیدواروں کا ساتھ دیں گے، عمران خان کی جنگ ذاتی مفاد کی سیاست کے خلاف تھی جس کو جاری رکھیں گے،ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے درینہ رہنما اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 38سجاداکبر خان نے چمبہ گاؤں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی سیاست سے مفاد پرستی اور کرپشن کو ختم کرنے لئے پانچ سال جدوجہد کی اور کرپٹ سیاست دانوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ،سجاد اکبر خان نے کہا کہ ہزارہ بھر سمیت حلقہ پی کے 38تحریک انصاف کا گڑھ ہے اور آئندہ انتخابات میں تحریک کے نظریاتی کارکن ہی کامیاب ہوں گے اس موقع پر تحریک انصاف کے کاکنوں اور عمائدین علاقہ نے سجاد اکبر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at [havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری کی ایبٹ آمد