سجاد اکبرکاحلقہ پی کے38کے مرکزی شہر حویلیاں اور مضافات کے طوفانی دورے ،مختلف کارنر میٹنگزاو ر اہم شخصیات سے ملاقاتیں،پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا سجاد اکبر کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی سجاد اکبر خان نے اپنے نئے حلقے پی کے 38سے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گزشتہ روزحویلیاں شہر کے محلہ گجراتاں میں اکمل تنولی کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سجاد اکبر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا نام استعمال کر کے وزارتیں لینے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے ،تحریک انصاف تبدیلی کا نام تھا جسے بعض لوگوں نے اقتدار کی سیڑھی بنا لیا ہے سجاد اکبر خان نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کا اُمیدوار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ پارٹی قیادت اپنے مخلص کارکنوں کو مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ سات سال سے حلقے کے چپے چپے کو دیکھا ہے اور عوام کی ضرورتوں اورمسائل سے واقف ہوں لوگ تحریک انصاف کے منشور اور تبدیلی کے نعرے کے حامی ہیں اور چائتے ہیں کہ پاکستان سے لوٹ کھسوٹ اور نا انصافی کا خاتمہ ہو،سجاد اکبر نے کہا کہایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے نام سے وزارتیں لینے والوں نے ابھی تک ایک بائی پاس نہیں بنا یا جو ایبٹ آبادکی عوام کو ٹریفک کے بوجھ سے نکال سکے انہوں نے کہاکہ نوجوان آج بھی تحریک انصاف کو پسند کرتے ہیں اور عمران خان کے وژن اور منشور کو عوام کی فلاح سمجھتے ہیں ،سجاد اکبر نے کہا کہ میں عمران خان کا مشن لے کر سات سال سے سیاسی جدوجہد کر رہا ہوں اور آئندہ انتخابات میں اپنے آپ کو عوام کی عدالت لیں پیش کروں گا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)