حویلیاں پی کے 38کی عوام کو پسماندہ رکھنے والوں کا یوم حساب قریب آنے والا ہے ،انسانی سہولیات سے محروم عوام انتخابی انتقام کے لئے شدت سے انتظار کر رہے ہیں ،2018حقیقی تبدیلی کا سال ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 38سجاد اکبر خان نے سرکل تناول کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو لوگ تناول کی ترقی کا دعویٰ کرتے ہیں انہوں نے حلقہ میں ایک بھی میگا پروجیکٹ تو دور کی بات ایک ڈسپنسری بھی نہیں بنا سکے سجاد اکبر خان نے کہا کہ جھوٹی سیاست کرنے والوں کا انجام قریب ہے حلقہ پی کے 38صوبہ خیبرپختون خواہ کے پسماندہ ترین حلقوں میں شامل ہے جہاں کے عوام بیروزگاری ،صحت کی سہولیات سے محروم اور تعلیمی میدان میں پیچھے ہیں انہوں نے کہا حلقہ کو گزشتہ ہندرہ سال سے نالی اور گلی کی سیاست میں الجھا رکھا ہے جبکہ عوامی سطح کا کوئی بڑا منصوبہ حلقہ میں نہیں دیا گیا اس موقع پر سینکڑوں نوجوانوں نے سجاد اکبر کی مکمل سیاسی حمایت کا اعلان کیا ۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)