حویلیاں( خاکسارنثاراحمد ) عوام الیکشن 2018 میں برادری از م کو مسترد کر کے صرف نظریے کو ووٹ دیں ،مذہبی جماعتوں کے اتحاد سے سیکولر جماعتیں خوفزدہ ہیں ،ایم ایم اے اتحاد اسلام دشمن قوتوں کے لئے ننگی تلوار ہے۔ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 15سردار ابرار خان نے حاجیا گلی گاوؤں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو اسلام دشمن اور سیکولر جماعتوں نے نقصان پہنچایا ہے ،جب تک ملک میں اسلامی طرز کی حکومت قائم نہیں ہو گی عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ سردار ابرار نے کہا کہ گذشتہ ستر سالوں سے ملک میں مغربی طرزِ حکمرانی نے عوام کو کچھ نہیں دیا اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ امریکہ کا نظام چاہتے ہیں یا اسلام کا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی جماعتیں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہیں اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام پسند قوتوں کو سپورٹ کریں عوامی اجتماع سے ممتاز سیاسی شخصیت ملک سجاد احمد،سردار صلابت خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)