حویلیاں۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا دورہ لنگڑیال تحریک انصاف کی دو وکٹیں اُڑا لیں ،گاوؤں فقیرمحمد کے لئے 30لاکھ کا ترقیاتی پیکج کا اعلان ،کونسلر چودہری بشارت اور سہراب خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ۔ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے یونین کونسل لنگڑیال کے گاوؤں فقیر محمد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں جو مرضی فیصلے دیں آنے والا دور پھر مسلم لیگ ن کا ہے پاکستان کی عوام میاں نواز شریف کو لیڈر مانتی ہے اور ان ہی کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے ،انہوں نے کہا جو لوگ عدالتی فیصلوں کے انتظار میں ہیں ان کو مایوسی ہو گی الیکشن 2018میں خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا عوام کو گمراہ کرنے والوں کو ملک کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی آج پاکستان دنیا بھر کی تجارت کا مرکز بننے جا رہا ہے انہوں نے فقیر محمد گاوؤں کے لئے تیس لاکھ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا اس موقع پر کونسلر چودہری بشارت اور سہراب خان نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)