حویلیاں( ) سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی کا جمعت علماء اسلام میں شمولیت کا امکان ، تحریک انصاف کے کارکن اور سابق ضلع نائب ناظم کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،اپنے حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ شوکت تنولی کی صحافیوں سے گفتگو ۔ضلع ایبٹ آباد کی ممتاز سیاسی شخصیت تحریک انصاف کے بانی ممبر اور سابق ضلع نائب ناظم شوکت تنولی نے گذشتہ روز اُمیدوار قومی اسمبلی سردار ابرار کی رہائش گا پر قائد جمعت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے سیاسی امور پر تبادلہِ خیال کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے ان کو جمیعت میں شمولیت کی دعوت دی جس پر شوکت تنولی نے نیم رضا مندی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جنبے اور سیاسی دوستوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

 


We deeply acknowledge your queries and your kind feedback/comments are highly valuable for us.
If you find anything offensive please inform us or send us your feedback at
[havelian.net@gmail.com]
Thankyou very much, please keep visiting the website :)